تربت ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے تربت کوشک ملک آباد کے رہائشی عامر گچکی ولد شبیر احمد گچکی اور علی محمد ولد عبداللہ گچکی پچھلے 5 دنوں سے سوراب شاہراہ سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے ، خاندانی ذرائع کے مطابق وہ 21 اگست 2026 جمعہ کے روز وہ تربت سے شال کام کے سلسلے میں ذاتی گاڑی میں جارہے تھے۔ آخری بار سہہ پہر تین بجے ان سے رابطہ ہوا تھا وہ سوراب کے قریب پہنچ گئے تھے۔ ساڑھے تین بجے کے بعد ان سے رابطہ منقطع ہوگیا ۔
خاندانی ذرائع کے مطابق اس دن سوراب میں نامعلوم مسلح افراد کی شاہراہ پر ناکہ لگائے جانی کی اطلاعات ملی تھی خدشہ ہے انھیں گاڑی سمیت مسلح افراد نے یا فورسز نے اغوا کرلیا ہوگا ۔
انھوں نے کہا کہ ہمیں بالکل بھی اندازاہ نہیں ہے کس نے اور کیوں اغواء کرکے لے گئے ہیں انکا کسی بھی سیاسی یا دیگر منفی سرگرمیوں سے کوئی بھی تعلق نہیں تھا انھیں کسی نے بھی اغواء کرلیا ہے ان دونوں کی بحفاظت رہائی کہ اپیل کرتے ہیں۔


