شنبه, جنوري 11, 2025
Homeخبریںتربت :ہڑتال کرنے پر متعدد دکانیں سیل کردی گئیں

تربت :ہڑتال کرنے پر متعدد دکانیں سیل کردی گئیں

تربت( ہمگام نیوز) ہڑتال کرنے پر تربت میں متعدد دکانیں سیل کردی گئیں۔ انتظامیہ اور فورسز نے تربت میں مسلسل دو دن ہڑتال کرنے پر شہر کی متعدد دکانیں اور ہوٹلیں سیل کردی ہیں،پیر کے روز فورسز نے انتظامی اور سیکیورٹی افیسران کی موجودگی میں شہر کی متعدد مشہور دکانو اور ہوٹلوں پر تالہ لگا کر انہیں تاحکم ثانی سیل کردیا ہے۔ دکانداروں کے مطابق ان کی دکانوں کے تالے پر ایک پرچی لگا کر انہیں دوسری حکم تک دکان بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔دکانوں کو سیل کرنے پر تاجر برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے انہوں نے شہر کی سیاسی جماعتوں کی خاموشی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکاندار اور یہاں کی تاجر برادری دونوں جانب پھس رہی ہے اور ان حالات میں ان کی خاموشی سمجھ سے بالا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز