Home انٹرنشنل ترکی کا شمالی شام میں کرد آزادی پسند تنظیم پی کے کے...

ترکی کا شمالی شام میں کرد آزادی پسند تنظیم پی کے کے اور وائے پی جی کے 7 ارکان کو غیر فعال کرنے کا دعوی

0

انقرہ(ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق ترک افواج نے دعوی کیا ہے کہ ہماری فوج نے شمالی شام میں کرد آزادی پسند تنظیم PKK/YPG کے 7 ارکان کو بے اثر کر دیا گیا۔

وزارت قومی دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک مسلح افواج دہشت گردی(کرد آزادی پسند) کو اپنے منبع پر تباہ کرنے کے لیے بلا تعطل آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ شمالی شام میں فرات ڈھال اورچشمہ امن آپریشن علاقوں میں حملہ کرنے کی تیاری میں ہونے والے PKK/YPG 7دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔ ہم پورے عزم کے ساتھ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرتے رہیں گے۔"

واضح رہے کہ قابضین اور جابر ریاستوں کا ہمیشہ یہ وطیرہ رہا ہے کہ آزادی پسند کردوں اور بلوچوں کو علاحدگی پسند اور دہشت گرد ظاہر کرکے ان پر حملہ کرتا رہا ہے ۔

Exit mobile version