Home انٹرنشنل صومالیہ میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں۔

صومالیہ میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں۔

0

موغادیشو (ہمگام نیوز) صومالیہ میں حالیہ ایام میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب کی وجہ سے کم از کم 8 ہزار افراد اپنا گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ (یو این) کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صومالیہ میں بارشوں نے نظام زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب کے باعث کم از کم 8 ہزار افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی ہے۔ بارشیں ہیران کے علاقے میں موثر ہیں اور دریائے شبیل میں طغیانی پیدا ہونے کا خطرہ موجود ہے۔

ملک میں گزشتہ دنوں پیدا ہونے والے سیلاب سے 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

صومالی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر اور دسمبر کے درمیان ملک بھر میں سیلاب سے 24 لاکھ افراد متاثر ہوئے اور 110 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Exit mobile version