Homeانٹرنشنلترک پارلیمنٹ حملہ؛ پی کے کے نے ذمےداری قبول کرلی

ترک پارلیمنٹ حملہ؛ پی کے کے نے ذمےداری قبول کرلی

انقرہ (ہمگام نیوز) عراق اور ترکی کے کرد علاقوں میں منظم کرد آزادی پسند مسلح تنظیم کردش ورکرز پارٹی “پی کے کے” نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں آج ترکی کے علاقے انقراہ میں ترک پارلیمنٹ پر خودکش حملے کی ذمےداری قبول کرلی ہے-

مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے بقول تنظیم کے جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آج پی کے کے ‘فدائین گروپ” کے دو خواتین ارکان کامریڈ زوجت زلان اور اِردال وھیان نے ترکی کے وزرات داخلہ کے خلاف ایک کامیاب کارراوائی کرتے ہوئے پارلیمنٹ کو نشانہ بنایا ہے۔اس دوران ہمارے ساتھی کامیابی کے ساتھ اپنے کارراوائی کے مقام تک پہنچے اور خود کو دھماکے سے اُڑا دیا-

تنظیم کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ حملہ ترکی کے وقت کے مطابق صبح 9:30 پر کیا گیا جبکہ ہمارے ساتھیوں نے شہریوں کو بچاتے ہوئے پورے مہارت سے اپنے ٹارگٹ کو نشانہ بنایا-

اس گروپ نے وزارت داخلے پر حملے کو ترکی میں قید کرد شہریوں پر جاری انسانیت سوز مظالم، کرد علاقوں میں کرد جنگجؤں کے خلاف جنگی جرائم اور ترک فوج کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کی استعمال کا بدلہ قرار دیا ہے-

Exit mobile version