تمپ ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ ضلع تمپ کے علاقے ملانٹ میں نامعلوم مسلح افراد نے طارق داد نامی شخص کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی اوران کے بیٹے طاہر ولد طارق کو زبردستی اپنے ساتھ لینے کوشش کی.تاہم گھر والوں کی مزاحمت پر نامعلوم افراد نے فاہرنگ کرکے بیٹے طاہرکو قتل اور باپ طارق کو شدید زخمی کر دیا ۔
ذرائع کے مطابق باپ طارق داد پولیس کانسٹیبل ہے۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
تاہم واقعہ کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔


