Homeخبریںڈیرہ بگٹی: سی ٹی ڈی اور آئی ایس آئی کا سوئی میں...

ڈیرہ بگٹی: سی ٹی ڈی اور آئی ایس آئی کا سوئی میں گھروں پر چھاپے، خواتین پر تشدد، 5 افراد جبری طور پر لاپتہ

ڈیرہ بگٹی:(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی کی تصیل سوئی کے مخلتف علاقوں میں رات دیر گئے قابض فورسز بدنام زمانہ سی ٹی ڈی اور آئی ایس آئی کے اہلکاروں نے رحمان کالونی، طوطا کالونی اور محمد کالونی میں گھروں کے تقدس کو پامال کیا ۔خواتین اور بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

چھاپے کے دوران بدنام زمانہ سی ٹی ڈی اور آئی ایس آئی کے اہلکاروں نے پانچ افراد کو جبری طور پر لاپتہ بھی کردیا۔
جن کی شناخت شربت ولد گلاب بگٹی، برکت ولد گلاب بگٹی، گاھی خان ولد گلاب بگٹی (تینوں بھائی)، خیراللہ ولد ہیڈ ماسٹر نواز بگٹی اور غلام رسول ولد علی خان بگٹی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

علاقائی زرائع کا کہنا ہے کہ جبری گمشدگیوں کی تعداد میں زیادہ ہے تاہم فوری طور پر دیگر افراد کے نام معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

Exit mobile version