Homeخبریںتونسہ شریف روڈ حادثہ، 3 سگے بھائی جاں بحق! مزدوری کرکے گھر...

تونسہ شریف روڈ حادثہ، 3 سگے بھائی جاں بحق! مزدوری کرکے گھر واپس جا رہے تھے

تونسہ شریف ( ہمگام نیوز ) پنجاب کے علاقے تونسہ شریف میں انڈس ہائی وے پر اڈا کریم والا کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے نے ایک خاندان کو غم میں مبتلا کردیا، جہاں تین سگے بھائی جان کی بازی ہار گئے۔

رپورٹ کے مطابق، تینوں بھائی موٹر سائیکل پر مزدوری کے بعد گھر واپس جا رہے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ ان کی موٹر سائیکل پہلے ایک ریڑھی سے ٹکرا گئی، اسی دوران پیچھے سے آنے والا تیز رفتار ٹریلر بھی موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق، جاں بحق ہونے والوں میں 19 سالہ محمد علی، 15 سالہ رمضان اور 12 سالہ محمد عمر شامل ہیں۔

تینوں بھائی برہان فلور مل سے مزدوری کرکے اپنے گھر زندہ پیر جا رہے تھے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تونسہ منتقل کیا گیا۔ ضروری کارروائی کے بعد میتیں ورثا کے حوالے کردیئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز