تربت ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ بلیدہ کے رہائشی مقتول نوجوان حیربیار رفیق کے والد رفیق ولد عبدالکریم اور والدہ نے تُربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ان کا بیٹا حافظ القران تھا ،اس دن وہ اپنے دوستوں کے ساتھ پکنک پر گیا تھا ،جب وہ واپس اپنی موٹر سائیکل پر گھر آ رہا تھا تو راستے میں موٹر سائیکل سواروں نے ان کا پیچھا کرکے انھیں بے گناہ قتل کرکے چلے گئے ،کسی کو معلوم نہیں انھیں کس نے کیوں قتل کردیا والدین نے پریس کانفرنس دوران کہاکہ علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح تنظیموں سے وابستہ افراد نے انھیں ھلاک کردیا ہے مگر تین چار دن گزرنے کے باوجود ابتک کسی مسلح تنظیم نے واقعہ کی ذمہداری قبول نہیں کی ہے جو افسوس ناک عمل ہے ۔
انھوں نے کہاکہ جس نے بھی ظلم کی انتہا کرکے ہمارے بیٹے کو ناحق قتل کردیا ہے وہ اخلاق کا مظاہرہ کرکے وقعہ کو قبول کرلیں اور خاندان کو ثبوت دیں کہ ان کا گناہ کیا تھا؟
اور وہ ہمارے دشمن ہیں ۔
والدین نے کہاکہ یہاں لا قانونیت کی انتہا ہے کسی بھی معصوم شہری کو قتل کرکے نکل جائیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔
انھوں نے اپیل کی کہ انھیں انصاف دلاکر ان کے قاتلوں کو سامنے لایا جائے ۔


