Homeخبریںتیل کے کاروباری افراد نے ایک مرتبہ پھر سے ڈی بلوچ روڈ...

تیل کے کاروباری افراد نے ایک مرتبہ پھر سے ڈی بلوچ روڈ کو M8 کے مقام پر بلاک کردیا

تربت(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان بارڈر ٹریڈ یونین کیچ کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سے ڈی بلوچ روڈ کو M8 کے مقام پر بلاک کردیا جس سے کراچی, دشت,ضلع گوادر جانے والی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں۔

زرائع کے مطابق روڈ بلاک کے ساتھ تربت کے تمام پیٹرول اور ڈیزل کے ڈیپو، دکانیں، اور پمپ غیر معینہ مدت تک کیلئے احتجاجا بند کر دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ بارڈر ٹریڈ یونین نے پہلے بھی روڈ بلاک کیا تھا جس کے بعد ایف سی نے ان لوگوں سے مزاکرات کے دوران وعدہ کیا تھا کہ صبح آپ لوگوں سے آئی جی ایف سی ساؤتھ ملاقات کریں گے۔ جبکہ بارڈر ٹریڈ یونین کے ترجمان نے کہا کہ دوسرے روز آئی جی ایف سی سے ملاقات نہیں ہوئی، ہمیں بتایا گیا کہ آئی جی ایف سی تربت میں موجود نہیں ہے۔

بارڈر ٹریڈ یونین نے مزید کہا کہ ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے ہیں، چار دن سے ڈی بلوچ روڈ پر احتجاجا پرامن دھرنا دے رہے ہیں مگر ہمارے عوامی نمائندوں, سیاسی قائدین, آل پارٹیز کیچ کے سینئر رہنماؤں میں سے کوئی بھی ہماری حال پرسی پر دھرنا کیمپ میں نہیں آیا ہے، ہمارا دھرنا چوتھے دن سے جاری ہے اور آج پھر چار بجے سے غیر معینہ مدت تک ایم ایٹ روڈ کو ڈی بلوچ کراس پر ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بلاک کردیا ہے۔

Exit mobile version