Homeخبریںتین سو لاپتہ افراد کے کیسز وفاقی حکومت کو فراہم کیے جائیں...

تین سو لاپتہ افراد کے کیسز وفاقی حکومت کو فراہم کیے جائیں گے، نصر اللہ بلوچ

کوئٹہ (ہمگام نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت نے لاپتہ افراد مسئلے پر ان سے رابطہ کیا اور جبری گمشدگی کے شکار ہر فرد کا کیس پروفارمہ کے ذریعے جمع کرنے پر بات ہوئی، تنظیمی سطح پر وفاقی حکومت کو یقین دہانی کرائی گئی کہ تنظیم پہلے مرحلے میں تین سو لاپتہ افراد کے کیسز وفاقی حکومت کو فراہم کرے گی، طریقہ کار کے مطابق وی بی ایم پی ہر لاپتہ شخص کا مکمل کوائف پروفارمہ کی صورت میں حکومت کے پاس جمع کرائے گی ـ

وفاقی حکومت نے پروفارمہ پر فراہم کردہ لاپتہ افراد کے کیسز پر مثبت پیش رفت کی یقین دہانی بھی کرائی۔ نصراللہ بلوچ نے لاپتہ افراد کے اہلخانہ سے گزارش کی کہ وہ اپنے لاپتہ پیاروں کے مکمل کوائف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے پاس فوری طور جمع کرائیں تاکہ تنظیم مکمل ثبوت کے وہ کیسز وفاقی حکومت کو فراہم کرسکے۔

Exit mobile version