Homeخبریںجاشک:قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے دو سگے بھائی شہید ہوگئے

جاشک:قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے دو سگے بھائی شہید ہوگئے

جاشک ( ہمگام) گزشتہ روز مغربی مقبوضہ بلوچستان میں جاشک کے علاقے میں قابض ایرانی کوسٹ گارڈ کے فائرنگ سے دو سگے بھائی جل کر راکستر ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق دو بھائی سلطان سینگلہ عمر 18 سال اور اسکے 16 سالہ بھائی مروان جو کہ خدابخش بلوچ کے فرزند ہیں زر آباد کے رہنے والے ہیں اپنی گاڑی میں دو گلین تیل لے کر کسی دوسرے شہر میں فروخت کے لئے جا رہے تھے کہ راستے میں قابض ایرانی فورسز نے انہیں روکے بغیر گاڑی پر فائر کھول دیا جس سے گاڑی میں موجود تیل آگ پکڑنے سے گاڑی جل گیا دونوں سگے بھائی عین موقع پر آگ لگنے سے شہید ہوگئے ـ

بلوچ کمپین فعالین کے مطابق دونوں بھائی بے گناہ تھے اور تیل کا چھوٹا کاروبار کرتے تھے تاہم کوسٹ گارڈ نے انہیں روکے بغیر گاڈی پر فائرنگ کردیا جس کے سبب دونوں بلوچ فرزند شہید ہوگئے۔

دریں ثناء اسی سال میں درجنوں بلوچ قابض ایرانی بڑھتی ہوئی ایسی مظالم کا شکار ہو کر اپنی زندگی سے ہاتھ دو بیٹھے ہیں ایک طرف ایران بے گناہ بلوچوں کو بغیر کسی وجہ سے گرفتار کرکے پھانسی دے رہا ہے تو دوسری طرف دو وقت کی روٹی کی تلاش میں نکلے معصوم بلوچوں کو قابض ایرانی فورسز، پولیس، کوسٹ گارڈ اور دیگر فورسز فائرنگ کرکے شہید کر رہے ہیں ایرانی حکومت کی بربریت پر انسانی حقوق پر راگ الاپنے والوں کیلیئے باعث شرم کی بات ہے۔

Exit mobile version