Homeخبریںجالک میں تیل کے ڈپو میں آگ لگ گئی

جالک میں تیل کے ڈپو میں آگ لگ گئی

جالک ( ہمگام نیوز ) پیر کو سراوان شہر کے علاقے جالک میں ایک پیٹرول ڈپو میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں پورا ڈپو جل کر خاکستر ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سراوان کے علاقے جالک میں ایک تیل کے ڈپو میں اچانک آگ لگنے سے ڈپو مکمل طور پر دیگر سامان کے ساتھ جل کر خاکستر ہوگیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ پر موجود شہریوں نے فائر ڈیپارٹمنٹ کو فون کیا لیکن ان کی بے عملی کے باعث سب کچھ راکھ میں تبدیل ہوگیا۔

 آگ لگنے کی وجہ اور کیسے لگی اس کے بارے میں تاحال کوئی معلومات نہیں ہیں لیکن ہوا کی شدید گرمی کی وجہ سے ایسی جگہوں پر آگ لگنا ممکن ہے۔

Exit mobile version