Home خبریں جاپان نے پاکستان کو 367 ملین ڈالرز کے قرض کی ادائیگی موخرکردی

جاپان نے پاکستان کو 367 ملین ڈالرز کے قرض کی ادائیگی موخرکردی

0
  ٹوکیو(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق جاپان نے پاکستان کو جی 20 ڈیٹ سروس سسپینشن پروگرام کے 367 ملین ڈالرز کے قرض کی ادائیگی موخرکردی ہے۔ وزارتِ اقتصادی امور کے اعلامیہ کے مطابق جاپان کے پاکستان کو جی 20 ڈیٹ سروس سسپینشن پروگرام کے 367 ملین ڈالرز کے قرض کی ادائیگی موخر کرنے کے معاہدے پر دستخط کردئیے گئے ہیں معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی۔ اطلاعات ہیں کہ معاہدے کے تحت پاکستان قرض جنوری 2022 سے اگلے 4 سال میں ادا کریگا۔

Exit mobile version