ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںجرمنی سے واپس آتے ہوئے دو بلوچ نوجوان لاپتہ

جرمنی سے واپس آتے ہوئے دو بلوچ نوجوان لاپتہ

مند ( ہمگام نیوز) جرمنی سے واپس آتے ہوئے دو بلوچ نوجوان کراچی ایئر پورٹ سے لاپتہ کردیئے گئے ۔ اطلاع کے مطابق جرمنی سے واپس پاکستان آنے والے دو بلوچ نوجوان محمد نعیم ولد چاکر علی اور قابوس ولد عبدالکریم جن کا تعلق صوبہ بلوچستان کی مغربی ضلع کیچ کے علاقہ مند سے ہے انہیں سیکیورٹی اداروں نے کراچی ایئر پورٹ سے شناخت اور پوچھ گچھ کے بعد لاپتہ کرد یا۔ذرائع کے مطابق ئی دونوں نوجوان کئی مہینہ قبل حالات کی خرابی کے باعث سیاسی پناہ لینے کے لیئے جرمنی گئے تھے جہاں پر انہیں پناہ لینے میں مشکلات پیش آئی تھیں اور وہ واپس پاکستان میں اپنے گھر آرہے تھے کہ انہیں لاپتہ کردیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز