شنبه, می 4, 2024
Homeخبریںماسٹر نور احمد کو دو دن قبل پاکستانی فورسز نے لاپتہ کردیا

ماسٹر نور احمد کو دو دن قبل پاکستانی فورسز نے لاپتہ کردیا

کیچ (ہمگام نیوز) بلوچ اسٹوڑنٹس آرگنائزیشن آزاد کے چیئرپرسن کامریڈ کریمہ بلوچ کے ماموں کو لاپتہ کردیاگیا۔ جلاو طن بلوچ رہنما اور بلوچ طلباء کی متحرک تنظیم بی ایس او آزاد کے مرکزی چیئرپرسن کامریڈ کریمہ بلوچ کے ماموں ماسٹر نور احمد کو دو دن قبل سیکیورٹی فورس نے اس وقت لاپتہ کردیا جب وہ کسی ضروری کام کے سلسلے میں تمپ سے تربت جارہے تھے۔ اطلاع کے مطابق پھل آباد کے اسکول ٹیچرماسٹر نور احمدکو تربت سے بیس کلومیٹر دور گھنہ میں سیکیورٹی فورس کی چیک پوسٹ پر شناخت کے بعد گاڈی سے اتار کر لاپتہ کردیاگیا۔یاد رہے کہ کامریڈ کریمہ بلوچ اس وقت کنیڈا میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں وہ بلوچستان میں آزاد ی کی خاطر چلائی جانے والی تحریک میں سب سے متحرک سیاسی دھڑے بی این ایف کے چیئرمین اور بی ایس او آزاد کے مرکزی چیئرپرسن بھی ہیں ان کے خلاف غداری اور ملک دشمنی کے کئی مقدمات قائم ہیں اور وہ بلوچستان میں پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو ایسے کئی مقدمات میں مطلوب ہیں جو ملک دشمنی یا غداری کے زمرے میں شمار ہوتے ہیں۔ مسٹر نور احمد کی جبری گمشدگی سے ایک مہینہ قبل کریمہ بلوچ کے ایک قریبی عزیز کو بھی مبینہ طور پر سیکیورٹی ادارو ں نے تحویل میں لے کر لاپتہ کردیا تھا جو تاحال بازیاب نہیں ہوسکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز