ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںجرمنی کے دارولحکومت برلن میں فری بلوچستان مومنٹ کی جانب سے 27...

جرمنی کے دارولحکومت برلن میں فری بلوچستان مومنٹ کی جانب سے 27 مارچ کو بلوچستان پر پاکستانی قبضے کے خلاف مظاہراہ کیا گیا۔

برلن(ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ کے زیر اہتمام جرمنی کے دارالحکومت برلن میں برلن گیٹ کے سامنے 27 مارچ بلوچستان پر پاکستانی قبضہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور مختلف مقامات پر ہزاروں پمفلٹ تقسیم کیے گئے ۔ برلن گیٹ مظاہرے میں برلن میں مقیم فری بلوچستان موومنٹ کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کیا ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پاکستانی قبضہ ، بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کے خلاف نعرہ درج تھے ۔ جبکہ بلوچستان میں جاری پاکستانی ظلم بربریت ، بلوچستان میں میڈیا پر پابندیوں ہزاروں بلوچ فرزندوں کی اغوا نما گرفتاریوں کے حوالے سے برلن کے مختلف مقامات پر پمفلٹ تقسیم کیے گئے جن پر پاکستانی ظلم بربریت کے حوالے سے لوگوں کو آگہی دی گی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز