ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںجرمن پارلیمنٹ ماران ویڈٹ سے ملاقات کی.بی آرپی

جرمن پارلیمنٹ ماران ویڈٹ سے ملاقات کی.بی آرپی

جرمنی(ہمگام نیوز)بلوچ ریپبلکن پارٹی جرمنی چیپٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ کہ پارٹی کے جرمنی میں صدر جواد محمد بلوچ نے جرمنی کے حکمرا جماعت کے رہنما اور رکن جرمن پارلیمنٹ ماران ویڈٹ سے ملاقات کی اور انھہیں بلوچستان میں جاری ریاستی مظالم کے بارے میں آگاہی دی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جواد محمد نے جرمن رہنماسے ملاقات میں انھہیں بلوچستان کے سنگین صورت حال اور خاص طور انسانی حقوق کے حوالے سے پاکستانی افواج کی پامالیوں کے حوالے سے بریف کیا ساتھ میں افغانستان اور دیگر ممالک میں دربدر بلوچ مہاجرین کی صورت حال اور انھہیں نشانہ بنائے جانے کے حوالے سے بھی جرمن رکن پارلیمان کو آگاہ کیا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ جرمن رہنما سے بی آر پی کے نمائدے کی ملاقات بہت مثبت رہی۔ جرمن رہنما نے کہا کہ بلوچستان کے مسئلے پر ان کی پہلے سے نظر ہے اور انھونے یقیقن دہانی کرائی ہے کہ وہ اس مسلے کو جرمن پارلیمان میں اٹھائیگےاور جرمن حکومتی نمائدگان کو بلوچستان پر ایک واضع پالیسی مرتب کرنے کیلئے سفارشات پیش کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز