Homeخبریںجسمم کسی فرد کی خواہش کے بجائے، بلوچ رہنماؤں کی اکثریت...

جسمم کسی فرد کی خواہش کے بجائے، بلوچ رہنماؤں کی اکثریت فیصلے کے تناظر میں بلوچ جلاوطن حکومت کو اہمیت دے گی ـ شفیع برفت چیئرمین جسمم

کراچی ( ہمگام نیوز) جسمم کے چیئرمین شفیع برفت نے کہا ہے کہ جیئے سندھ متحدہ محاذ اپنے ایک پالیسی بیان میں واضع کرتی ہے کے عالمی ڈپلومیٹک فرنٹ پر کسی بھی سیاسی پیش رفت کے حوالے سے بلوچ قومی تحریک کی کسی بھی مشترکہ پیش رفت یا اس سیاسی فیصلے جس میں بلوچ قومی قیادت( حیربیارمری، ڈاکٹر نسیم بلوچ، برہمدغ بگٹی، مہران مری بلوچ قومی دانشوروں ) اور دیگر سیاسی رہمناؤں کے کسی بھی مشترکہ فیصلے کو جسمم کی جانب سے بلوچ قوم اور قومی تحریک کا موقف اور عمل سمجھا جائے گا اور اس کی حمایت کی جائے گی، خصوصاً بلوچستان کی جلاوطن حکومت کے قیام کے لیے بلوچ رہنماؤں کا متفقہ فیصلہ یا اکثریت رائے سے لیا گیا فیصلہ سیاسی اور اخلاقی حوالے سے اپنی اہمیت اور حیثیت کو مقدم ثابت کریگا،

جس کے لیے لازم ہے کے خطے اور دنیا کی اہم سیاسی قوتیں ممالک اس جلاوطن حکومت کی تائید اور حمایت بھی کرتی ہوں، ورنہ جلاوطن حکومت کے قیام کے حوالے سے ( سندھ ہو یا بلوچستان) کسی بھی فرد کی انفرادی رائے اپنی جگہ مگر قوم اور سماج کی مشترکہ نمائندگی کرنے کے لیے ضروری ہے کے بلوچ قومی تحریک کے سیاسی رہنماؤں کی اکثریت کا یہ فیصلہ ہونا چاہیے جس کی قانونی سیاسی اور اخلاقی حیثیت مسلمہ ہوگی ـ
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی قومی تحریک ( جسمم) بلوچستان کی جلاوطن حکومت کے قیام کے فیصلے کے حوالے سے کسی فرد کی انفرادی خواہش یا فیصلے کے بجائے بلوچ قومی تحریک کی قیادت کی اکثریت کو اہمیت دیتی ہے

Exit mobile version