Homeخبریںجعفر آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ ، مقامی صحافی قتل

جعفر آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ ، مقامی صحافی قتل

کوئٹہ ( ہمگام نیوز )بلوچستان کے ضلع جعفر آباد میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مقامی صحافی کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔پولیس کے مطا ق سب تحصیل اوستہ محمد میں روزنامہ انتخاب سے وابستہ مقامی صحافی ظفر اللہ جتک اپنے گھر میں سورہا تھا کہ مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ضروری کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔ ابتدائی طور پر فائرنگ کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا،واقعہ کے خلاف مقتول صحافی کے ورثا نے احتجاج کیا اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

Exit mobile version