شنبه, آوریل 27, 2024
Homeخبریںجنوبی فلپائن میں مسلم خودمختار علاقے کی قیام دستوری قراردار مرتب کرلی...

جنوبی فلپائن میں مسلم خودمختار علاقے کی قیام دستوری قراردار مرتب کرلی گئی۔

منیلا(ہمگام نیوز) فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے کہا ہے کہ ملک کے شورش زدہ جنوبی حصے میں مسلم آبادی کے لیے خود مختار علاقہ ملکی دستور کی روشنی میں قائم کیا جا سکتا ہے۔ اسی علاقے میں فلپائنی فوج کو مسلمان عسکریت پسندوں کی یورش کا سامنا ہے۔ منڈاناؤ کے علاقے میں مسلمانوں کے لیے خود مختار علاقے کے قیام کی مجوزہ دستوری قرارداد صدر کو پیش کر دی گئی ہے۔ اس قرارداد کی تیاری میں فلپائنی اراکین پارلیمنٹ اور مورو اسلامک لبریشن فرنٹ کے اراکین شریک رہے ہیں۔ دستوری ترامیم کو سن 2014 کی امن ڈیل کی روشنی میں مرتب کیا گیا ہے۔ دستوری قرارداد پر نظرثانی مقامی مسیحی آبادی اور MILF کے ایک دھڑے کے مطالبے پر کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز