Homeخبریںجنوبی وزیرستان میں فائرنگ سے قبائلی مشر سمیت چار افراد جانبحق، 2...

جنوبی وزیرستان میں فائرنگ سے قبائلی مشر سمیت چار افراد جانبحق، 2 زخمی

جنوبی وزیرستان(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق جنوبی وزیرستان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی مشر سمیت 4 افراد جانبحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق برمل کے علاقے مانڑہ میں نامعلوم کارسوار مسلح افراد نے قبائلی مشر سرمرجان پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ صبح گھر سے شاہ عالم بازار جارہے تھے۔

فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے جس میں قبائلی مشر، ان کا بھتیجا اور دو مزدور جوکہ قبائلی مشر کے ساتھ سرکاری ٹیوب ویل کی مرمت میں کام کرتے تھے جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک مزدور اور قبائلی مشر کا بیٹا شدید زخمی ہوگئے ہیں جنکو فوری طور پر شیخ فاطمہ ہسپتال شاہ عالم منتقل کردیا گیا ہے ذرائع کے مطابق جانبحق ہونے والے 2 مزدوروں کا تعلق لکی مروت سے بتایا جارہا ہے۔

Exit mobile version