پیر, مئی 20, 2024
ہومخبریں13نومبر یوم شہدائے بلوچستان کے جوش و جذبہ اور تجدید عہد کے...

13نومبر یوم شہدائے بلوچستان کے جوش و جذبہ اور تجدید عہد کے طور پر منائیں ، بلوچ گہار موومنٹ

کوئٹہ (ہمگام نیوز  ) بلوچ گہار موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کئے گئے بیان میں کہاہے کہ بلوچ عوام 13نومبر کے شٹر ڈاؤن ہڑتال کے کال کی پاسداری کرتے ہوئے بلوچ سالویشن فرنٹ کے اپیل پر لبیک کریں اور 13نومبر یوم شہدائے بلوچستان کے جوش و جذبہ اور تجدید عہد کے طور پر منائیں ترجمان نے کہاکہ بلوچ عوام تاجر برادری اور تمام مکاتب فکر سے اپیل ہے کہ وہ ہڑتال کو موثر بنانے کے لئے اپنے اپنے کردار ادا کرتے ہوئے ریاست کو پیغام دیں کہ بلوچ اپنے شہداء کے ساتھ ہیں جنہوں نے ایک عظیم مقصد کے لئے آزادی کے قربان گا ہ پر چل کر بلوچ قومی تشخص اور وقار کے لئے قربان ہوگئے ترجمان نے کہاکہ شہداء کے قربانیاں لازوال اور بلوچ قومی تحریک کے لئے سنگ میل ہے شہداء نے قبیلہ پارٹی اور اپنی زات سے بالاتر ایک اجتماعی قومی مقصد کے لئے قربانی دی ترجمان نے کہاکہ 13نومبر آزادی کے علمبردار بلوچ شہداء کے مشترکہ برسی بلوچ شہداء کے سوچ کے ساتھ انصاف ہے بلوچ شہداء کے بے غرض اور بے لوث قربانیوں نے جدوجہد میں غیر معمولی لمحات کو جنم دیئے ہیں13 نومبر 1839سے لیکر جدوجہد آزادی کے اس ایک سو چھتر سالہ تاریخ کو فیصلہ کن موڑ پر پہنچانے میں شہداء کے قربانیاں اور لہو شامل ہے ان کی قربانیاں بلکل ضائع نہیں اگر چہ جدوجہد آزادی ایک دہکتی ہوئی بھٹی ہے لیکن یہ بانجھ نہیں بلکہ اسی تکلیف دہ اور صبر آزما مصائب سے آزادی کا روشن سویرا طلوع ہوگا قومون کی آزادی کی تاریخ ہمارے لئے روشن مثال ہے کہ کہ قوموں پر تشدد جبر اور تسلط کے دن زیادہ نہیں قومیں اپنی منزل حاصل کرتے ہیں لیکن اس کے لئے کوشش اور عملی جدوجہد کا مظاہرہ ناگزیر طور پر لازمی ہے ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر خاموشی قوموں کی شناخت کو مٹاتی ہے ترجمان نے کہاکہ ہمیں اس تاریخی دن کے موقع پر شہدائے آزادی کے فکری و عملی رہنمائی کو غلامی کے خلاف ایک ہتھوڑا اور کاری ضرب کے طور پر لینا چاہیے محض شہداء کو رسمی طور یاد کرنے سے ان کا حق ادا نہیں ہوتا ترجمان نے کہاکہ بلوچ تحریک کا حالیہ فیصلہ کن موڑ 13 نومبر کے شہداء کا تاریخی تسلسل ہے شہید محراب خان اور ان کے ساتھیون نے اپنے لہو سے آزادی کے لئے جو چراغ روشن کئے اسی کی روشنی میں ہمیں سفر کرنا چاہیے ترجمان نے کہاکہ شہداء نے بلوچ وطن کی آزادی کے لئے سرفروشی کے ساتھ جدوجہد کی اور یہ سلسلہ اب آتش فشان بن چکاہے ترجمان نے کہاکہ راہ آزادی میں جان نچھاور کرنے والے سپوتوں کو اس تاریخی موقع پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اعتراف کریں کہ انہوں نے منتشر بلوچ قوت کو منظم اور اجتماعی قومی قوت کے نہج پر لائے ان کے انتھک اور سرفروشانہ عمل اور شہادت بلوچ قوم کے اجتماعی شعور پر گہرے اثرات مرتب کئے ہیں کیونکہ شہدانے غلامی کو بیڑیون کو توڑنے کے لئے اپنی جان سے گزر کر لئے روشنی اور آگائی کے شمعین جلائی تاکہ ان کی تیرگی اور روشنی میں بلوچ قوم اپنا سفر آزادی جاری رکھیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز