جھاو (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے آج صبح آواران کے علاقے جھاو سے ایک ذہنی معذور شخص کو جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
مذکورہ ذہنی معذورشخص کی شناخت صوالی ولد عبدالعزیز کے نام سے ہوئی ہے۔جو کہ جھاؤ کے علاقے ڈولیجی کے رہائشی ہیں۔
ذرئع کے مطابق جب کہ اس سے قبل انہیں فائرنگ کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ تاہم وہ فائرنگ سے بچ گئے، مگر بعد ازاں فورسز نے انہیں اپنی تحویل میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
خیال رہے کہ قابض پاکستانی فورسز نے جبری گمشدگی کے عمل کافی تیزی اور شدت لائی ہے۔