شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںحاجی اکبر آسکانی کے گھر مند میں مسلح افراد کا دھاوا،مکانات جلادیئے

حاجی اکبر آسکانی کے گھر مند میں مسلح افراد کا دھاوا،مکانات جلادیئے

تربت ( ہمگام نیوز)سا بق مشیر فشریز اور امیدوار حلقہ پی بی50کیچ iiiحاجی اکبر آسکانی کے گھر مند میں مسلح افراد کا دھاوا، مکانات جلادیئے، موٹر سائیکل، کمروں کے قالین اور دیگر سامان لے گئے۔ حاجی اکبر آسکانی کے قریبی ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے اتوار کے روز مند میں حلقہ پی بی 50تربتiiiسے ضمنی الیکشن کے امیدواراور مسلم لیگ کے رہنما سابق مشیر فشریز حاجی اکبر آسکانی کے گھر پر حملہ کر کے مکانات جلادیئے جس سے گھر میں رکھے قیمتی سامان سمیت چار موٹر سائیکل اور دو گاڈیاں بھی جل گئیں جبکہ مسلح افراد کمروں سے قیمتی اشیاء سمیت قالین بھی لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز