یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںحالیہ بلوچ طلبا کے خلاف ہونے والے کریک ڈاؤن میں بلوچ طلبا...

حالیہ بلوچ طلبا کے خلاف ہونے والے کریک ڈاؤن میں بلوچ طلبا کی آواز بنیں ۔ بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل پنجاب

لاہور (ہمگام نیوز ) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے فارغ التحصیل طالبعلم حنیف بلوچ کو پانچ جون کو اور ان کے بھائ سعید بلوچ جو کہ پنجاب یونیورسٹی کے طالبعلم ہیں کو کل لاہور سے کوھلو کیمپ بلاکر غیر قانونی حراست میں رکھا گیا ہے۔

 حنیف بلوچ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے شعبہ سوشل ورک کے فارغ التحصیل طالبعم تھے حنیف بلوچ کو پانچ جون کو ان کے آبائی علاقے بارکھان سے کوھلو کیمپ بلایا گیا جہاں وہ اپنے بڑے بھائی کے ساتھ گئے۔

 جس کے بعد اُنہیں غیر قانونی حراست میں رکھا گیا ہے۔ حنیف بلوچ ایک انتہائ قابل اور محنتی طالبعم ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے ڈیپارٹمنٹ سوشل ورک کے گولڈ میڈلسٹ ہیں اور سعید بلوچ پنجاب یونیورسٹی کے ایجوکیشن ڈیپارمنٹ کے چوتھے سمسٹر کے طالبعلم تھے جنہیں کل لاہور سے بلا کر ابھی کوھلو کیمپ میں اپنے بھائی حنیف بلوچ کے ہمراہ غیر قانونی طور پر ایک فوجی کیمپ کے اندر حراست میں رکھا گیا ہے۔

ترجمان نے اپنے بیان کے آخر میں کہا ہم تمام انسانی حقوق کے اداروں، سول سوسائٹی اور طلبا تنظیموں سے دست بستہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس حالیہ بلوچ طلبا کے خلاف ہونے والے کریک ڈاؤن میں بلوچ طلبا کی آواز بنیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز