جمعه, فبروري 28, 2025
Homeخبریںحب بھوانی میں لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا دوبارہ شروع، روڈ...

حب بھوانی میں لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا دوبارہ شروع، روڈ مکمل بند، بی وائی سی لسبیلہ ریجن کی حمایت

حب:(ہمگام نیوز) لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے لواحقین نے ایک بار پھر حب بھوانی کے مقام پر دھرنا دے دیا ہے، جس میں پہلے سے موجود چار خاندانوں کے ساتھ مزید دو خاندان شامل ہوچکے ہیں۔ مجموعی طور پر چھ خاندان لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

لاپتہ جنید حمید، یاسر حمید، نصیر بلوچ، ندیم بلوچ، امین بگٹی اور احسان بلوچ کے اہلِ خانہ نے قابض اداروں کی عدم سنجیدگی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حب بھوانی کے مقام پر سڑک کو مکمل بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ دھرنے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے یقین دہانی کرائی تھی، جس پر انہوں نے 20 دن کی مہلت دی تھی، تاہم مقررہ مدت مکمل ہونے کے باوجود ان کے پیاروں کی بازیابی کے لیے کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا۔ اس کے بعد لواحقین نے مزید 48 گھنٹوں کی مہلت دی، لیکن قابض حکومتی عدم توجہی کے باعث وہ ایک بار پھر احتجاج پر مجبور ہو گئے ہیں۔

لواحقین نے اعلان کیا ہے کہ جب تک ان کے پیاروں کو بازیاب نہیں کیا جاتا، دھرنا جاری رہے گا اور روڈ مکمل بند رہے گا۔

دریں اثنا، بلوچ یکجہتی کمیٹی لسبیلہ ریجن نے دھرنے کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ لاپتہ افراد کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے اور لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز