یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںحب میری چھوٹی بہن سمیت چار خواتین کو پولیس نے لاپتہ کردیا...

حب میری چھوٹی بہن سمیت چار خواتین کو پولیس نے لاپتہ کردیا ہے۔سیمہ بلوچ

حب ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ گرکوپ سے پاکستانی فورسز ہاتھوں 2016 میں انسانی حقوق کی کارکن طالب علم رہنماء لاپتہ شبیر بلوچ کی بہن سیمہ بلوچ نے اپنے ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی چھوٹی بہن سمیت چار خواتین کو گزشتہ رات حب پولیس نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

سیمہ بلوچ کے مطابق وہ خود بھی ہفتہ کے روز بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر ذیشان ظہیر بلوچ کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف نکالی گئی ریلی میں شریک تھیں اور اس دوران پولیس تشدد کا نشانہ بھی بنیں۔

انہوں نےانکشاف کیا ہے کہ گزشتہ رات سے گرفتار خواتین کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں۔ جب اہل خانہ نے پولیس سے رابطہ کیا تو کبھی کہا گیا کہ خواتین گڈانی پولیس اسٹیشن میں ہیں اور کبھی مکمل طور پر گرفتاری سے انکار کر دیا گیا۔

سیمہ بلوچ کا کہنا ہے کہ پولیس کے متضاد بیانات نے اہل خانہ کی تشویش اور بے چینی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں، صحافتی حلقوں اور سول سوسائٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے پر آواز اٹھائیں اور خواتین کی فوری بازیابی اور محفوظ رہائی کو یقینی بنانے میں کردار ادا کریں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز