Homeخبریںحب میں رہائشی وڈھ میڈیکل کا طالب علم قابض خفیہ اداروں...

حب میں رہائشی وڈھ میڈیکل کا طالب علم قابض خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری لاپتہ

وڈھ ( ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ وڈھ کے رہائشی میڈیکل کے طالب علم عبدالسلام ولد سعداللہ براہمزئی مینگل کے خاندان کے مطابق عبدالسلام تعلیم کے سلسلے میں حب میں کافی عرصے سے رہائش پزیر تھے اتوار کی رات سے انہیں مبینہ طور پر ہوٹل سے اٹھایا گیا ہے جس کے بعد وہ لاپتہ ہے ۔ اہلخانہ کا کہنا ہے عبدالسلام مینگل دیگر ایک دوست عبدالصمد دینارزئی کے ہمراہ سلیم ہوٹل حب چوکی میں رہائش پزیر تھے کہ اتوار کی رات سادہ وردی میں ملبوس مسلح افراد ہوٹل میں داخل ہوئے اور تلاشی کے بعد ساتھی کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا ۔ خاندانی زرائع کے مطابق انہیں شبہ ہے کہ اسے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے اٹھایا ہے خاندان کے مطابق گرفتاری کے بعد عبدالسلام کے دوست عبدالصمد دینارزئی کو کراچی عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے قریب چھوڑ دیا گیا تھا جبکہ عبدالسلام تاحال غائب ہے۔ خاندان کے مطابق وہ میڈیکل طالب علم ہے اور وہ تعلیم کے سلسلے میں حب چوکی میں رہائش پذیر تھے. وہ گزشتہ دنوں میڈیکل کے ہونیوالی ٹیسٹ میں بھی حصہ لیا تھا، ان کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز