Homeخبریںحب میں پاکستانی ائیر فورس کے طیارے سے میزائل گر پڑا،...

حب میں پاکستانی ائیر فورس کے طیارے سے میزائل گر پڑا، مگر پھٹ نہ سکا

اوتھل(ہمگام نیوز) حب کے قریب ایک گوٹھ میں ائیرفورس کے تربیتی طیارے سے مارٹر گولہ گرگیا ،مارٹر گولہ معجزانہ طورپر پھٹ نہ سکا،مارٹر گولہ گرنے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ،تفصیلات کے مطابق بدھ کے روزبلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل حب کے نواحی علاقے بابوشیخ گوٹھ میں ایک کھیت میں ایئرفورس کے تربیتی طیارے سے مارٹر گولہ گرگیا اور گیلی مٹی میں جاکر دھنس گیا جسکی وجہ سے مارٹر گولہ معجزانہ طورپر پھٹ نہ سکا تاہم مارٹر گولہ گرنے سے علاقے میں ازحد خوف وہراس پھیل گیا واقعے کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا کچھ دیر بعد ایئر فورس کے افسران بھی موقع پر پہنچ گئے اور مارٹر گولہ گرنے کی تصدیق کی جس کے بعد ایئرفورس نے مارٹر گولہ اپنی تحویل میں لیکرمزید تفتیش کےلئے کراچی روانہ ہوگئے ۔

Exit mobile version