Homeخبریںحب چوکی: مختلف مقامات پر دو بچوں سمیت چار افراد حب ڈیم...

حب چوکی: مختلف مقامات پر دو بچوں سمیت چار افراد حب ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق

حب چوکی(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے حب چوکی کے ڈیم میں نہاتے ہوئے دو بچوں سمیت چار افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حادثات حب ڈیم کے دو مختلف مقامات پر پیش آئے، پہلا واقعہ ڈیم کے ریسٹ ہاؤس کے قریب اس وقت پیش آیا جب کراچی گلشن معمار کے دو رہائشی نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، جبکہ دوسرا حادثہ ہمدرد یونیورسٹی کے قریب حب ڈیم سے کراچی جانے والی نہر میں پیش آیا جہاں دو بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

زرائع کے مطابق لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے دو افراد کی شناخت علی محمد ولد موسی اور حسین ولد شاہ برات کے نام سے ہوئی ہے تاہم دیگر دو کےنام معلوم نہیں ہوسکا۔

Exit mobile version