سه شنبه, فبروري 25, 2025
Homeخبریںحب: یاسر حمید، جنید حمید، نصیر بلوچ اور ندیم بلوچ کی عدم...

حب: یاسر حمید، جنید حمید، نصیر بلوچ اور ندیم بلوچ کی عدم بازیابی، لواحقین کا 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

حب:(ہمگام نیوز) یاسر حمید، جنید حمید، نصیر بلوچ اور ندیم بلوچ کےجبری گمشدگی کے خلاف لواحقین نے لسبیلہ پریس کلب حب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے 48 گھنٹوں میں لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کر دیا۔ جنید حمید و یاسر حمید کی ہمشیرہ یاسمین حمید اور نصیر بلوچ و ندیم بلوچ کی بھتیجی رشیدہ بلوچ نے چیئرمین عمران بلوچ کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں جبری گمشدگی اور ماورائے عدالت قتل معمول بن چکا ہے، جبکہ سرکاری ادارے اس غیر آئینی عمل کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔

لواحقین کا کہنا تھا کہ اس سے قبل وہ احتجاج، پریس کانفرنس اور تین روزہ علامتی بھوک ہڑتال کرچکے ہیں، جس کے بعد حب انتظامیہ کے ساتھ تحریری معاہدہ ہوا تھا۔ معاہدے کے مطابق 20 دن کے اندر لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا جانا تھا یا ان کی معلومات فراہم کی جانی تھیں، تاہم آج تک نہ کوئی بازیابی ہوئی اور نہ ہی جے آئی ٹی کی میٹنگ بلائی گئی۔

لواحقین نے اعلان کیا کہ اگر 48 گھنٹوں کے اندر یاسر حمید، جنید حمید، نصیر بلوچ اور ندیم بلوچ کو بازیاب نہ کیا گیا تو وہ غیر معینہ مدت تک سڑکوں پر دھرنا دے کر ہر قسم کی آمدورفت معطل کردیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس احتجاج کی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ اور حکومتی اداروں پر عائد ہو

گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز