Homeخبریںحزب اللہ کے قائد کی خلیجی ممالک سے تعاون کی اپیل

حزب اللہ کے قائد کی خلیجی ممالک سے تعاون کی اپیل

بیروت ( ہمگام نیوز ) لبنان کی مسلح تنظیم حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ نے خلیجی ریاستوں سے مالی تعاون کی اپیل کی ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں وہ خلیجی ممالک سے تعاون کی استدعا کرتے ہیں۔ انہیں اس بیان پر شدید تنقید کا سامنا ہے اور یہ بحث سوشل میڈیا پر اب بھی جاری ہے کہ خلیجی ریاستوں کی شدید مخالفت اور ایران کی حمایت کے باوجود وہ خلیجی ممالک سے تعاون کی درخواست کیوں کرتے ہیں۔

اس وائرل ویڈیو میں نصراللہ کہتے ہیں،: “کیا یورپ کے لیے لبنان مصر سے زیادہ اہم ہے؟ کیا سعودی عرب کے لیے لبنان مصر سے زیادہ اہم ہے؟ کیا لبنان خلیجی ممالک کے لیے مصر سے زیادہ اہم ہے؟ خلیجی ممالک کے لیے کیا کمی ہے اگر وہ 100 ارب، 200 ارب، 300 ارب دیتے ہیں۔”

زعيم مليشيات #حزب_الله يطلب الدعم المالي من دول الخليج#لبنان #الحدث pic.twitter.com/ZA3vPi4U89

— ا لـحـدث (@AlHadath) January 21, 2023

حملے اور امداد

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کے اس بیان کو آڑے ہاتھوں لیا گیا، انہوں نے اس اپیل کو “بے مثل بےشرمی” قرار دیا اور کہا گیا کہ اسی جگہ سے وہ بار بار رہبر ایران کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعلان کرتے آئے ہیں اور آج وہ انہی خلیجی ممالک سے مدد مانگ رہے ہیں۔ جن کی وہ مخالفت کرتے ہیں اور ان پر حملے کرتے ہیں ۔”

مصنوعی بہادری

قاہرہ نے حسن نصراللہ کے بیانات کو “مضحکہ خیز” قرار دیا۔

مصر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے مصری وزارت خارجہ کے ترجمان، سفیر احمد ابو زید کا ایک مختصر بیان نشر کیا جس میں نصر اللہ کے بیانات کو “مضحکہ خیز، اور جھوٹی بہادری کے مظاہرے کی کوشش کے سوا کچھ نہیں” قرار دیا گیا ہے۔

“مصر پر تنقید”

رپورٹ کے مطابق جمعرات کی شام لبنان میں تحقیقی مرکز “نیشنل انفارمیشن ایجنسی” کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حزب اللہ رہنما نے مصر کی معاشی صورت حال کا حوالہ دیا۔ مصر اسرائیل تعلقات کے تناظر میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ، “امن معاہدہ (معاہدہ سلام) کے باوجود بھی مصر کو قرض لینے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پاس جانا پڑا۔”

Exit mobile version