Homeخبریںحسیبہ قمبرانی کی مزاحمت رنگ لے آئی، بھائی اذیت خانوں سے بازیاب...

حسیبہ قمبرانی کی مزاحمت رنگ لے آئی، بھائی اذیت خانوں سے بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا

 

کوئٹہ(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے حسیبہ قمبرانی کے بڑے بھائی حسان قمبرانی ایک سال بعد قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے اذیت خانوں سے بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔

حسان قمبرانی کو ایک سال پہلے انکے کزن حزب اللّہ قمبرانی کے ساتھ گھر سے قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں نے اپنی تحویل میں لیکر جبری گُمشدہ کردیا۔ حزب اللّہ قمبرانی کو دو دن پہلے پاکستانی خفیہ اداروں نے رہا کردیا تھا جس کے بعد آج حسان قمبرانی کو بھی بازیاب کیا گیا ہے ۔جو کہ اس وقت اپنے گھر پہنچ چکے ہیں۔

حسان قمبرانی اور حزب اللہ قمبرانی کی بازیابی کی تحریک ان کی بہن حسیبہ قمبرانی چلاتی رہی ہیں۔ حسیبہ قمبرانی نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے بھائی کی بازیابی کی تصدیق کردی۔

مقبوضہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے جبری گُمشدگی کے شکار افراد کی با حفاظت بازیابی کی تحریک چلانے والی تنظیم وائس فار بلوچ مِسنگ پرسنز نے بھی حسان قمبرانی کی بازیابی کی تصدیق کردی۔

Exit mobile version