Homeخبریںحماس کے راکٹ حملوں کے نتیجے میں اسرائیلی سیاحتی صنعت کو شدید...

حماس کے راکٹ حملوں کے نتیجے میں اسرائیلی سیاحتی صنعت کو شدید دھچکا

تل ابیب(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق فلسطینی جماعت حماس کے راکٹ حملوں سے اسرائیل کی سیاحتی صنعت کو شدید دھچکا لگ گیا۔

ایک اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق فلسطین میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری کشیدگی میں تل ابیب کی سیاحتی صنعت کو شدید دھچکا لگا ہے۔ فلائٹس کے بعد کروز لانز نے بھی اسرائیلی حدود میں سفر منسوخ کردئیے ہیں جبکہ ہوٹل بکنگ کم ترین سطح پر آگئیں۔

اسرائیلی ٹور آپریٹرز کے مطابق موسم گرما سیزن کے لیے ٹور گروپس سے بات چیت مکمل طور پر ختم ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ میں جنگ سے پہلے کبھی تمام فلائٹس منسوخ نہیں ہورہی تھیں لیکن اب ایسا ہوا ہے۔

Exit mobile version