Homeخبریںخاران سے دو بھائی شہزاد احمد اور منور علی قابض پاکستانی فوج...

خاران سے دو بھائی شہزاد احمد اور منور علی قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوی جبری لاپتہ خاران(

خاران(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر خاران سے دو بھائیوں کو عید سے تین دن پہلے قابض پاکستانی فوج نے جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے جو کہ تاحال واپس گھر نہیں لوٹے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خاران شہر سے قابض پاکستانی فوج ایف سی اور سی ٹی ڈی نے عید سے تین دن پہلے قلعہ محلہ نزد پرانا ریسٹ ہاؤس محمد صالح کے گھر پر چھاپہ مار کر ان کے دو جوان بیٹوں شہزاد احمد اور منور کو لاپتہ کردیا ہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ دو مہینے سے قابض پاکستانی فوج نے خاران میں باقاعدہ سرچ آپریشن کا ایک سلسلہ شروع کردیا ہے جو تاحال جاری ہے ۔ جبکہ گزشتہ اور رواں ہفتے میں حواسی باختگی کی زد میں اپنی جارحیت کو مزید تیز کرکے ایک درجن کے قریب بلوچ نوجوانوں کو لاپتہ کردیا جوکہ انتہائی تشویشناک صورتحال ہے۔

خاران لاپتہ شہزاد اور اسکے چھوٹے بھائی کی لواحقین نے حکام بالا، انسانی حقوق کے اداروں، سیاسی و سماجی کارکنوں، سول سوسائٹی اور دیگر اداروں سے اپیل کی ہے وہ ان کے پیاروں کے لیئے آواز بلند کرکے انھیں بازیاب کرائیں۔

Exit mobile version