Homeخبریںخاران : شہر میں معزوران سینٹر کے نام پر فوجی چوکی قائم

خاران : شہر میں معزوران سینٹر کے نام پر فوجی چوکی قائم

خاران ( ہمگام نیوز) نماہندہ ہمگام کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خاران شہر میں قابض پاکستانی فوج کے ماتحت ایف سی کی طرف سے ڈی سی بنگلہ کے نزدیک معزوران کے سنٹر کے نام پر ایک فوجی چوکی بنایا جارہا ہے۔جس کیلئے آج ممکنہ طور پر فوج کی جانب سے اعلی افسران کی طرف سے افتتاح کیا جارہا یے۔جہاں پورے شہر کے فضاء میں ہیلی کاپٹروں کی طرف سے گشت اور زمینی طور پر کئی گلیوں میں ایف سی کی جانب سے مختلف جگہوں پر ناکے لگا کر پورے شہر میں کرفیوں کا سماں لگ کررہا ہے ۔ ان فوجی ناکوں پر جہاں ہر آنے جانے والے کی عزت نفس کو مجروح کرکے ان کی جامہ تلاشی لی جارہی ہے۔ لوگوں کو روزمرہ زندگی کے کاموں میں سخت مشکلات کا سامنا ہورہا ہیں ۔تاہم مقامی سوشل ایکوسٹ سماجی کارکن اور رضاکاروں نے فوج کے اس مشکوک کردار پر مختلف قسم کے سوالات اٹھائے جارہے ہے کہ اگر معزوران کی تعلیم و تربیت کیلئے سنٹر بنانے کا کام فوج ہی کوسونپا جارہا ہے تو ضلعی سطح پر سوشل ولیفیئر ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ تعلیم اور ان کے تربیت یافتہ اسٹاف کس کام کیلئے ہوا؟ مقامی سوشل ایکٹوسٹ نوجوان رضاکاروں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی طور پر بلوچستان عمومی طور خاران سے فوج و ایف سی اور بدنام زمانہ پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی-ایس-آئی کے ہاتھوں سینکڑوں بلوچ نوجوانوں کو زبردستی گرفتارکرکے انھیں جبری طور فوج کے ” ازیت رسا قُلی کیمپ”میں ڈال کر سالوں سے ٹارچر کرکے انسانیت سوز ازیت دی جاری ہے۔فوج کی جانب سے نوجوانوں کو اٹھا کر اس میں اجمتاعی طور پر ان کے پورے فیملی کو اس کی سزا دی جارہی یے۔یاد رہے ان اسیران کے عزیز و اقارب بچے خواتین اور نوجوان کئی روز سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے سخت سردی میں مسلسل احتجاج پر بیھٹے ہوئے اپنے پیاروں کی بازیابی اور اس بات کیلئے پرامن احتجاج کررہے ہیں کہ ریاست ان کے جبری اغوا شدہ افراد کو اپنے ہی عدالت میں ثبوت کے ساتھ پیش کرکے قانونی عمل کو پورا کرے۔مقامی رضاکاروں کا کہنا ہے کہ فوج خاران شہر کے معزوروں کی کس طرح سے فلاح وبہبود کیلئے کام کرسکے گی جہاں فوج نے صحت مند تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ٹارچر سیلوں میں ازیت دے کر اپائج بنا چکی ہے تب ہی تو فوج انھیں منظر عام پر لانے سے کترا رہی ہے۔خاران شہر میں فوج کے زیر سرپرستی معزوران کے نام پرتربیتی سینٹر کے قیام کا مقصد فوج کے گھناونے جرائم پر پردہ ڈالنے کے مترادف ہوگا۔

Exit mobile version