Homeخبریںخاران :لجے توک میں پاکستانی فوج کی جارحیت2 بلوچ فرزند شہید کردیئے...

خاران :لجے توک میں پاکستانی فوج کی جارحیت2 بلوچ فرزند شہید کردیئے گئے

خاران (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز قابض پاکستانی فوج کی جانب سے بلوچستان کی ضلع خاران کے علاقے لجے توک اور اس سے ملحقہ علاقوں میں جاری فوجی جارحیت میں دو بلوچ نوجوان نوراحمد ساسولی اور شہزاد بلوچ شہید کردیئے گئے ہیں اطلاعات کے مطابق نوراحمد ساسولی کا تعلق شور قلات جبکہ شہزاد بلوچ کا تعلق تربت خیرآباد سے ہیں۔اس جارحیت میں بھاری ہتھیاروں سے مسلح پاکستانی فوج کو ہیلی کاپٹروں کی مدد بھی حاصل تھی. واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے بلوچستان میں جاری فوجی آپریشن اغواء و غائب کرنے اور بلوچ نوجوانوں کی مسخ لاشوں کو پھینکنے کے سلسلوں میں تیزی آئی ہے.

Exit mobile version