خاران (مقبوضہ بلوچستان کے شہر خاران میں سی پیک گواش روڑ پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے ناکہ بندی اور اسنیپ چیکنگ کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے شاہراہ پر آنے جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی۔ اس دوران انہوں نے دو ٹرکوں کو روک کر اپنی تحویل میں لے لیا اور بعد ازاں دونوں ٹرکوں کو آگ لگا دی، جس کے باعث گاڑیاں جل کر تباہ ہو گئیں۔
واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی
ہے۔


