اتوار, مئی 19, 2024
ہومخبریںخاران میں الیکشن کارنر میٹنگ پر بم حملے کی ذمہ داری قبول...

خاران میں الیکشن کارنر میٹنگ پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

شال (ہمگام نیوز ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے آفیشل ٹیلی گرام چینل بلوچ لبریشن وائس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بروز ہفتہ شام 9 بجے ہمارے سرمچاروں نے خاران شہر بلوچ آباد محلہ میں پاکستانی انتخابات کی مناسبت سے مسلم لیگ (ن) کے اُمیدوار کے ایک کارنر میٹنگ کو IED بم سے نشانہ بنایا۔

آزاد بلوچ نے کہا اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے مزید اپنے بیان میں کہا کہ بلوچ عوام پاکستانی انتخابات سے جڑے ہر طرح کے پروگرام سے بائیکاٹ اور نام نہاد ریاستی اُمیدواروں سے دوری اختیار کرکے اپنے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز