خاران(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق خاران میں مسلح افراد کی جانب سے پولیس اور محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے تھانوں پر حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق حملہ آور رات کے وقت بڑی تعداد شہر میں داخل ہوئے اور مختلف مقامات پر ناکہ بندی کے بعد پولیس اور دیگر سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنایا اور ان کے سرکاری ہتھیار اپنے قبضے میں لے لیے۔ یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ سی ٹی ڈی تھانے کا ریکارڈ نذرِ آتش کر دیا گیا، تاہم اس کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہو سکی۔
عینی شاہدین اور مقامی ذرائع کے مطابق حملے کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ پرانا غازی روڈ پر فائرنگ کے ایک واقعے میں محمد حسن نامی شخص زخمی ہوا، تاہم اس واقعے کی بھی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی۔
دوسری واقعے کے بعد کوئٹہ میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور پولیس کو ہائی الرٹ جاری کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔
تاحال حکام کی جانب سے واقعے کی مکمل اور باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں، اس لیے حملوں کی نوعیت، نقصانات کی پوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔


