Homeخبریںخاران کے اغوا ہونے والے ڈپنی کمشنر بازیاب

خاران کے اغوا ہونے والے ڈپنی کمشنر بازیاب

خاران (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بلوچستان کے ضلع خاران کے ڈپٹی کمشنر منیر سومرو کو جمعے کے روز رہا کردیا گیا۔

بلوچستان کے محکمہ داخلہ کے معاون برائے میڈیا بابر یوسفزئی نے ایک بیان میں ڈپٹی کمشنر کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بازیابی خوش آئند ہے۔

ڈپٹی کمشنر خاران کو 20 ستمبر کو نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ سے خاران جاتے ہوئے ضلع خاران کے علاقے برشونکی سے اغوا کرلیا تھا۔

ان کے اغوا کے وقت سرکاری حکام نے بتایا تھا کہ ڈپٹی کمشنر ایک پرائیویٹ گاڑی میں سفر کررہے تھے اور ان کے ساتھ تین دیگر افراد بھی موجود تھے، جنھیں اغوا کر لیا گیا تھا۔

اغوا کے تیسرے روز مسلح افراد نے ڈپٹی کمشنر کے ڈرائیور اور سیکورٹی گارڈ کو چھوڑ دیا تھا۔

ان کے اغوا کے روز بلوچستان کابینہ کے ایک رکن نے میڈیا کو بتایا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کی بازیابی کے لیے دیگر ذرائع کے علاوہ قبائلی اثرورسوخ کا بھی استعمال کیا ج

ارہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز