خاران(ہمگام نیوز) پولیس کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق خاران کے مختلف علاقوں زاروزئی اور سور بڑو سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
زاروزئی سے برآمد ہونے والی لاش کی شناخت غلام حیدر ولد شاہجان کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ سور بڑو سے ملنے والی مسخ شدہ لاش کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔پولیس نے دونوں لاشوں کو شناخت اور ضروری قانونی کارروائی کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔


