خاش(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بروز منگل 27 مئی کو خاش میں دو موٹرسائیکلوں پر سوار دو بلوچ شہریوں کو قابض ایرانی انٹلی جنس کے اہلکاروں نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
تاہم اطلاع کے وقت ان بلوچوں کی شناخت معلوم نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق قابض ایرانی انٹلی جنس کے اہلکاروں نے پرائیویٹ لائسنس پلیٹ والی کار کا استعمال کیا تھا اور ان بلوچوں بغیر سرکاری افسر یا ادارے کے تعارف یا قانونی طریقہ کار استعمال کئیے بغیر، روک کر گرفتار کر لیا۔
بتایا گیا کہ اس گرفتاری کی وجہ شناختی دستاویزات اور پیدائشی سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی سبب ہوا ہے۔
یہ گرفتاری اس وقت کی گئی جب اہلکاروں نے بغیر قانونی وارنٹ پیش کیے اور سخت ردعمل کے ساتھ ان دونوں افراد کو سڑک پر روک کر گرفتار کیا۔
شناختی دستاویزات کی کمی، جو بلوچ کے خلاف قابض ایران کی بربریت اور مظالم کا براہ راست نتیجہ ہے، جو کہ غیر قانونی اقدامات اور من مانی گرفتاریوں کا بہانہ بن گیا ہے۔
گرفتاریاں اور انکاؤنٹر جو نہ صرف شہر میں بلوچوں میں خوف و ہراس کا باعث بنتے ہیں بلکہ حکومت کی جانب سے بلوچوں کی شہری حقوق کے بنیادی اصولوں کو نظر انداز کرنے کی واضح علامت بھی ہیں۔ جو کہ ایک قابض اپنے مقبوضہ ریاستوں کی ساتھ کرتا ہے۔