خاش ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آج بروز جمعہ 4 نومبر کو مغربی مقبوضہ بلوچستان کے شہر گواش /خاش ایک اور خونی جمعہ برپا ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعہ مقبوضہ بلوچستان کے شہر خاش میں بلوچ مظاہرین پر قابض ایرانی آرمی اور سیکورٹی فورسز کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں ابتک 8 بلوچ مظاہرین شہید ہوچکے ہیں جب درجنوں افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
علاقائی زرائع کے ان افراد کی صحیح شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ دریں اثنا زخمیوں میں سے دو ACU میں ہیں اور کچھ کو آپریٹنگ روم میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شہداء میں سے کچھ کو ان کے لواحقین نے فوری طور پر ہسپتال سے باہر نکالا اور کچھ زخمیوں کو ان کے گھروں تک پہنچایا گیا ہے ۔