دوشنبه, سپتمبر 23, 2024
Homeخبریںخاش میں مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ زخمی بچی قتل

خاش میں مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ زخمی بچی قتل

 

خاش ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر خاش میں مسلح افراد نے ایک شخص کے گھر پر حملہ کرکے کے والد زخمی ہوا اور کم سن بچی جانبحق ہوگئی ـ

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پیر 4 جولائی کی شام کو خاش شہر کے گاؤں حسین آباد میں مسلح افراد نے ایک شخص کے گھر فائرنگ کی جس سے عزیز میربلوچزہی زخمی ہوا اور اس کی کم سن بچی یسنا میربلوزہی جانبحق ہوگئی ـ

بتایا جاتا ہے کہ تقریباً دو ماہ قبل سیمنٹ فیکٹری کی ملکیت کے تنازع پر ایک شہری کو اس نے قتل کر دیا گیا تھا۔

مقتول شہری کے خون کا بدلہ لینے کے لیے مقتولہ کے لواحقین نے یسنا کے والد کے گھر پر دھاوا بول دیا اور فائرنگ شروع کر دی۔

اس فائرنگ کے نتیجے میں یسنا گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی اور اس کے والد ہاتھ اور پیٹ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز