Homeخبریںخاش: پولیس فورسز کی براہ راست فائرنگ سے بلوچ شہری شہید

خاش: پولیس فورسز کی براہ راست فائرنگ سے بلوچ شہری شہید

خاش (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز پیر 25 اپریل کی صبح ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر واش کے ٹریفک پولیس سٹیشن پر تعینات پولیس اہلکاروں کی براہ راست فائرنگ سے ایک شہری شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ـ
تفصیلات کے مطابق آج ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے خاش/واش شہر کے پولیس اسٹیشن کے سامنے تعنیات قابض ایرانی پولیس اہلکار کی براہ راست فائرنگ سے منیر محمدزہی ولد حاجی سیف الدین ساکن دزاپ شہید ہوگیا جبکہ ان کے ہمراہ زخمی ہوگیا تاہم دوسرے زخمی شخص کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ـ
رپورٹ کے مطابق واش شہر میں پولیس اسٹیشن پر تعینات فورسز نے بلوچ شہری کی گاڑی پر براہ راست اندھا دھند فائرنگ کی۔

واضح رہے کہ منیر تیل کے کاروبار سے منسلک تھا جو اپنی گاڑی میں ڈیزل اور پیٹرول بھرنے میں مصروف تھا لیکن جب اسے گولی مار کر شہید کیا گیا تو اس کی گاڑی میں چند پیٹرول اور ڈیزل کے خالی ڈبے تھے ـ

Exit mobile version