Homeخبریںخضدار،مغوی سعید الرحمن کی بازیابی کیلے لواحقین کا احتجاج کراچی شاہراہ بلاک 

خضدار،مغوی سعید الرحمن کی بازیابی کیلے لواحقین کا احتجاج کراچی شاہراہ بلاک 

خضدار ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ خضدار سے دن دہاڑے مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا ہونے والے دکاندار کی بازیابی کیلے نیو کوئٹہ آغا جان عوامی ہوٹل کے مقام پر روڈ بلاک کردیا گیا ۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ سعید الرحمن ولد انیس الرحمن مینگل کے مبینہ اغوا کے خلاف لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے کیوں کہ سی سی ٹی وی فوٹیج آنے کے باوجود مغوی بازیاب نہیں ہورہا ہے اور نہ ہی ملزمان کو پولیس پکڑ پا رہی ہے ۔

انھوں نے کہاکہ جب تک مغوی کو بازیاب کرکے ملزمان گرفتار نہیں ہوتے دھرنا جاری رہے گا ۔

لواحقین نے مغوی کی بازیابی اور واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

 شاہراہ کی بندش کے باعث دونوں جانب گاڑیوں کی آمدورفت متاثر، مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز