Homeخبریںخضدار:سات مہینہ سے گمشدہ 'ارشد بلوچ 'بازیاب نہ ہوسکا

خضدار:سات مہینہ سے گمشدہ ‘ارشد بلوچ ‘بازیاب نہ ہوسکا

خضدار( ہمگام نیوز ) ہمگام نمائندہ کے مطابق خضدار کا رہائشی ارشد بلوچ ولد محمد انور گزشتہ سات مہینوں سے لاپتہ ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز کے زیردست ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے ارشد بلوچ کو سات ماہ قبل خضدار کے علاقے باغبانہ سے حراست میں لیکر اغوا کردیا جو تاحال لاپتہ ہے

ارشد بلوچ کا تعلق ایک غریب گھرانے سے بتایا جاتا ہے جو گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میں زیر تعلیم تھا جن کا کسی بھی آزادی پسند تنظیم سے کوئی وابستگی نہیں تھا۔ارشد بلوچ کو محض بلوچ ہونے کے پاداش میں عقوبت خانوں میں منتقل کردیا گیا ۔

مقامی ذرائع کے مطابق ارشد بلوچ کا والد محمد انور اپنے بیٹے کے انتظار میں زہنی توازن کو بیٹھا ہے

Exit mobile version