Homeخبریںقندھارصوبے میں انتخابات ایک ہفتے کیلئے ملتوی :افغان الیکشن کمیشن

قندھارصوبے میں انتخابات ایک ہفتے کیلئے ملتوی :افغان الیکشن کمیشن

کابل (ہمگام نیوز ویب ڈیسک ) گزشتہ روز قندھار کے خونی واقع کے بعد افغانستان کے آزاد الیکشن کمیشن کے ترجمان حفیظ اللہ ہاشمی نے آج قندھار صوبے میں انتخابات کے التوا کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قندھار پولیس کے سربراہ جنرل حاجی عبدالرازق کی موت کے بعد صوبے کے لوگ “نفسیاتی طور پر ووٹ ڈالنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔”جنرل عبدالرازق جمعرات کو قندھار کے گورنر کے دفتر میں ہونے والی فائرنگ میں مارے گئے تھے۔

فائرنگ گورنر زلمی ویسا کے ایک محافظ نے اس وقت کی تھی جب صوبائی قیادت اور افغانستان میں تعینات امریکی اور نیٹو افواج کے سربراہ جنرل اسکاٹ ملرکے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد اجلاس کے شرکا واپس روانہ ہو رہے تھے۔
حکام کے مطابق اجلاس ہفتے کو ملک بھر میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقد کیا گیا تھا۔لیکن امریکی وزیرِ دفاع جِم میٹس نے کہا ہے کہ وہ نہیں سمجھتے کہ جنرل عبدالرازق کی ہلاکت سے افغانستان میں امریکی فوج کے مشن اور ملک میں اس کی نقل و حرکت پر کوئی اثر پڑے گا۔انتخابات کو افغان حکومت کی ساکھ اور ملک بھر میں انتخابات کرانے کی اس کی صلاحیت کا امتحان بھی قرار دیا جا رہا ہے جس کے اثرات آئندہ سال اپریل میں ہونے والے زیادہ اہم صدارتی انتخابات پر بھی پڑیں گے۔افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں ایک روز قبل ہونے والے حملے میں اعلیٰ حکام کی ہلاکت کے بعد افغان حکومت نے صوبے میں عام انتخابات کو ایک ہفتے کے لیے مؤخر کردیا ہے۔

Exit mobile version